آ ئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال،پیٹرول پمپس پر صرف تین روز کا سٹاک باقی، قلت کا خدشہ

آ ئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال،پیٹرول پمپس پر صرف تین روز کا سٹاک باقی، قلت کا ...
آ ئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال،پیٹرول پمپس پر صرف تین روز کا سٹاک باقی، قلت کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ہڑتال کے سبب پیٹرول پمپس پر صرف تین روز کا سٹاک باقی ہے جس سے ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث ریفل ٹینکرز کی بکنگ نہیں ہورہی اور شہریوں نے تیل کی قلت سے بچنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں اضافی پیٹرول ڈلوانا شروع کردیا ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے 21 اکتوبر 2018 کو مطالبات منظور نہ ہونے کے سبب غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرانے ماڈل کے آئل ٹینکر زپر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے، مالکان کی جانب سے متعدد بار مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گئے اور حکومت کی جانب سے پابندی ہٹانے کے وعدے بھی کیے گئے لیکن کوئی عمل درآمد سامنے نہیں آیا۔آئل ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں نے قسطوں پر گاڑیاں لے رکھی ہیں۔