اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر نیلامی کیلئے پیش

اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر نیلامی کیلئے پیش
اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر نیلامی کیلئے پیش

  

لندن(ویب ڈیسک)  نیلامی سے متعلق مشہور فرم کرسٹی نے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی 22 ذاتی اشیاء آن لائن نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔

نیلامی میں عظیم برطانوی سائنسدان کے سائنسی دستاویزات سمیت ان کی مشہور وہیل چیئر اور ٹیلی ویژن کے مزاحیہ شو ’دی سمپسنز‘ میں ان سے متعلق اسکرپٹ شامل ہیں۔

اسٹیفن ہاکنگ نے یہ دستاویزات 1965 میں پی ایچ ڈی کے دوران لکھی تھیں۔ ان کی پانچ کاپیاں بھی نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اسٹیفین ہاگنگ کی ان سائنسی دستاویزات کی قیمت 130,000 سے 195,000 امریکی ڈالر ہے اور ان کی سائنسی طرز پر بنائی گئی وہیل چیئرجو نیلامی کا حصہ بھی بننے جا رہی ہے، کی قیمت 10,000 سے 15,000 پاؤنڈ تک فروخت کی جائی گی۔

ذرائع کے مطابق نیلام گھر میں معروف سائنس دان کی ویل چیئر کی نیلامی سے حاصل رقم خیرات میں ضرورت مندوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : برطانیہ