لاہورہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدرکی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی،نیب کو گرفتاری سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدرکی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی،نیب کو ...
لاہورہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدرکی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی،نیب کو گرفتاری سے روک دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سا بق وزیر اعظم نواز زشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی ۔نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس میں بلایا گیا ہے۔خدشہ ہے نیب مجھے گرفتارکرلے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور