اسلام آباد ہائیکورٹ، منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ، منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت ...
اسلام آباد ہائیکورٹ، منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منطور کر لی ،عدالت نے پولیس کو طارق منشا کی گرفتاری سے روک دیااورطارق منشا کو 3 دن میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے منشا بم کے بیٹا طارق منشا کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے دہشتگردی کی دفعات کے 2 مقدمات میں ضمانت منظورکر لی اور پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے طارق منشا کو 3 دن میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد