ایف بی آرکے وکلاایسے کیسزلےکرآتے ہیں جوبنتے ہی نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار

ایف بی آرکے وکلاایسے کیسزلےکرآتے ہیں جوبنتے ہی نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار
ایف بی آرکے وکلاایسے کیسزلےکرآتے ہیں جوبنتے ہی نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے ٹیکس معاملات پر چیئرمین ایف بی آر کو چیمبر میں بلا لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ایف بی آروکلانے بحث کیلئے وقت مانگ لیا،یہ ہیں آپ کے معاملات؟آپ بیانات دیتے ہیں کہ اربوں روپے عدالتوں میں پھنسے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف بی آرکیسزکیلئے خصوصی بنچ بنادیا ہے،آپ کے کیسزروزانہ چل رہے ہیں،آپ لوگوں کی کوئی کارکردگی نہیں، ایف بی آرفضول قسم کے مقدمے بازی کرتا ہے۔

چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ اپنے وکلاکے دلائل کامعیارخود بیٹھ کردیکھیں،ایف بی آرکے وکلاایسے کیسزلےکرآتے ہیں جوبنتے ہی نہیں،چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ایف بی آرلکھ کردے ہمارے مقدمات بنچ نمبرایک میں نہ لگائے جائیں، وکلاکی مکمل تیاری تک مقدمات نہ لگائے جائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد