گورنرسندھ سے آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،پٹرول کی سپلائی بحال رہے گی

گورنرسندھ سے آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،پٹرول کی سپلائی بحال ...
گورنرسندھ سے آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،پٹرول کی سپلائی بحال رہے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ملک بھرمیں پٹرول کی سپلائی بحال رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ احمدپورحادثے کے بعدقوانین بنائے گئے تھے۔اس حوالے سے سینیٹ میں قانون بنایاگیا ہے۔ملاقات میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کودرپیش مشکلات پربھی گفتگوہوئی۔آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے گورنر سندھ سے ملاقات میںکہاکہ ہڑتال نہیںصرف احتجاج کااعلان کیاتھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -