آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم بنانے کا اعلان

آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم بنانے کا اعلان
آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم بنانے کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی سندھ نے اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کر دیا، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت شہروں میں یہ سکیم بنائی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم کا اعلان کرتے ہوئے دستیاب اراضی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ سکیم کراچی، حیدرآباد، سکھر کے علاوہ شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس سکیم سے ایسے اہلکار فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس ذاتی گھر خریدنے کی سکت نہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -