’’آپ کیخلاف یہ کام میں نے نہیں کیا اس لیے ۔۔‘‘ نوازشریف نے آصف زرداری کیلئے پیغام جاری کر دیا، سیاست کی سب سے بڑی خبر آ گئی

’’آپ کیخلاف یہ کام میں نے نہیں کیا اس لیے ۔۔‘‘ نوازشریف نے آصف زرداری ...
’’آپ کیخلاف یہ کام میں نے نہیں کیا اس لیے ۔۔‘‘ نوازشریف نے آصف زرداری کیلئے پیغام جاری کر دیا، سیاست کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے،سربراہ جے یو آئی (ف)نے نواز شریف تک آصف زرداری کا شکوہ پہنچادیا۔

نوازشریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیخلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا،مجھے آپ کیخلاف مقدمے کاعلم ہی نہیں تھا،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ سابق صدرکی غلط فہمی دورکردیں۔

واضح رہے گزشتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کا اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد