وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، تارکین وطن کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، تارکین وطن کے مسائل سمیت ...
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، تارکین وطن کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

ریاض (ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےسعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات  میں پاکستانی تارکین وطن کو درپیش  مسائل کا معاملہ بھی اٹھا دیا ، اس دوران رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت کی جس پر  سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔سعودی بادشاہ اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی  موجود تھے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -اہم خبریں -