”فوادخان کے جسم کا یہ حصہ بہت خوبصورت ہے “ دپیکا پڈوکون نے فواد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر رنویر سنگھ بھی ’پریشان‘ ہو جائیں گے

”فوادخان کے جسم کا یہ حصہ بہت خوبصورت ہے “ دپیکا پڈوکون نے فواد کے بارے میں ...
”فوادخان کے جسم کا یہ حصہ بہت خوبصورت ہے “ دپیکا پڈوکون نے فواد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر رنویر سنگھ بھی ’پریشان‘ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان پرپرینیتی چوپڑا سمیت دیگر خواتین تو فدا تھیں ہی اب اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی مداح نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں، شو میں ریپڈ فائر راونڈ کے دوران کرن جوہر نے دپیکا سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں؟دپیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اور خوبصورت ہیں جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی فواد خان کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قراردیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا، جب کہ اداکار رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور بھی فواد خان سے بے حد متاثر ہیں۔

مزید :

تفریح -