’’'مس منسٹر آپ اُس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جو ۔ ۔ ۔ ‘‘ مومنہ مستحسن کے بعد ’’کوکوکورینہ‘‘ گانے والے احد رضا میر نے شیریں مزاری کو کھری کھری سنادیں

’’'مس منسٹر آپ اُس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جو ۔ ۔ ۔ ‘‘ مومنہ مستحسن کے ...
’’'مس منسٹر آپ اُس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جو ۔ ۔ ۔ ‘‘ مومنہ مستحسن کے بعد ’’کوکوکورینہ‘‘ گانے والے احد رضا میر نے شیریں مزاری کو کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ماضی کے مقبول گانے ’کوکو کورینا‘ کا ریمیک گا کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی کرلی، تنقید کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، گزشتہ روز وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس گانے کو 'کلاسک گانے کا قتل عام' قرار دیا تھا اور آج احد نے اس تنقید کا بھرپور انداز میں جواب دے ڈالا۔

جیونیوز کے مطابق  احد رضا میر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گانے کو پسند کرنے والوں کا جہاں شکریہ ادا کیا، وہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو پیغام بھی دیا  اور لکھا کہ ’میں کوک اسٹوڈیو کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ڈیبیو کا موقع دیا اور مومنہ مستحسن کی بھی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے ایک نئے گلوگار کے ساتھ پرفارم کرنے کا رسک لیا‘۔

احد رضا میر نے لکھا، 'مس منسٹر آپ اُس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جو تبدیلی، نوجوانوں کے لیے سپورٹ اور پاکستان میں نئے آئیڈیاز لانا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کی ذمہ داری زندگی کے حساس تشخص کی تشہیر کرنا ہے، اس کا ’قتل عام‘ کرنا نہیں ہے، اس بارے میں سوچیے گا کہ اس کا کیا مطلب ہے'۔    

Twitter Ads info and privacy


اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہم سب کو رحم دل ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔ چاہے وہ تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا گانا ایک کور تھا جس کا مقصد مختلف ہونا ہی تھا، ایسا نہیں ہوگا کہ وہی آواز اور احساس ملے اور آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ بس ایک گانا ہی ہے‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -