غلام سرور ،فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج، پرانے پلانٹ آج بھی سستی بجلی فراہم کررہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

غلام سرور ،فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج، پرانے پلانٹ آج بھی سستی بجلی ...
غلام سرور ،فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج، پرانے پلانٹ آج بھی سستی بجلی فراہم کررہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غلام سروراورفوادچودھری نے ایل این جی میں گھپلے کاالزام لگایا ہے ان کو مناظرے کا چیلج کرتا ہوں ۔ غلط ثابت ہوا توجیل جانے کیلئے تیارہوں۔ایل این جی نہ ہوتی توفرنس آئل سے مہنگی بجلی پیداہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الزامات اورحقیقت میں فرق ہوناچاہیے۔کہاگیاایل این جی کی وجہ سے معیشت دباو¿کاشکارہے۔ہم سے پہلے حکومتوں نے ایل این جی منصوبہ لگانے کی 5کوششیں کیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی نہ لاتے توتوانائی مسائل حل نہ ہوتے ۔ایک ڈالرسے بھی کم ایم ایم بی یوکامعاہدہ کیا۔تھرکول پاورپروجیکٹ زیرتکمیل ہے ۔انھوں نے کہا کہ جتناعرصہ وزیراعظم رہااپنے ہرفیصلے کوقبول کرتاہوں۔ اپنے فیصلوں سے متعلق ہرفورم پربات کرنے کوتیارہوں۔ جوالزامات لگائے گئے ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -اہم خبریں -