لاہور میں سرکاری شخصیت کو پروٹوکول دینے کا ایسا طریقہ متعارف کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں سرکاری شخصیت کو پروٹوکول دینے کا ایسا طریقہ متعارف کہ نوازشریف اور ...
لاہور میں سرکاری شخصیت کو پروٹوکول دینے کا ایسا طریقہ متعارف کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق دور حکومت میں حکمرانوں کے پروٹوکول لیے جانے پر تنقید معمول تھی اور اسی پروٹوکول کی مخالفت کو اپنی انتخابی مہم اور منشور میں بھی جگہ دی لیکن اب حکومت خودہی اس کی دھجیاں اڑارہی ہے اور ایسی ہی ایک تصویر بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کینال روڈ کو وی آئی پی شخصیت کے پروٹوکول کے لیے کولڈ ڈرنکس لے جانیوالا ٹرک کھڑا کر کے بند کردیاگیا۔ اس مقام سے تھوڑی ہی دور انڈر پاس موجود ہے جس کے قریب پنجاب کی انتہائی اہم شخصیت کی رہائش گاہ ہے اور ممکنہ طورپر انہوں نے گھر سے نکل کر نہرکی طرف آنایا گھر سے کینال روڈ پر جانا تھا۔

ٹریفک وارڈن نے لوڈرٹرک لگوا کر کینال روڈ بلاک کروائی تو شہریوں نے برا بھلا کہناشروع کردیا اور کئی نے گاڑی کے عقبی طرف سے نکلنے کی بھی کوشش کی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد سڑک دوبارہ کھول دی گئی ۔ سابق دورحکومت میں مین روڈ کو بلاک کرنے کے لیے اس طرح گاڑیاں لگائے جانے کی کوئی مثال موجود نہیں البتہ گاڑیوں کے آگے آکر ٹریفک پولیس کے اہلکار کھڑے ہوجایاکرتے۔

مزید :

قومی -