پاکستان ویمن ٹیم کی باولر اور سابق کپتان ثناءمیرنے زبردست اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان ویمن ٹیم کی باولر اور سابق کپتان ثناءمیرنے زبردست اعزاز اپنے نام کر ...
پاکستان ویمن ٹیم کی باولر اور سابق کپتان ثناءمیرنے زبردست اعزاز اپنے نام کر لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور باولر ثناءمیر نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ پاکستانی باولر ثنامیر نے آسٹریلیا کیخلاف میچز میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالالمپور میں ملائیشیا کیخلاف سیریز میںمجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے ثنا ءمیر کا کہناتھا کہ اس کامیابی پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ میرے والدین ، دوست اساتذہ کی دعاﺅں اور محنت کا نتیجہ ہے اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جس نے ہمیں اچھی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلئے مواقع فراہم کیے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی تاہم اب کل سے آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہونے جارہاہے ۔

مزید : کھیل