سرسبز و شاداب اور صاف ماحول کو برقرار رکھنے میں ننھے ہاتھوں کی بڑی کاوش

سرسبز و شاداب اور صاف ماحول کو برقرار رکھنے میں ننھے ہاتھوں کی بڑی کاوش
سرسبز و شاداب اور صاف ماحول کو برقرار رکھنے میں ننھے ہاتھوں کی بڑی کاوش

  

لاہور (پ ر )صفائی انسان کی صحت کے ساتھ ساتھ ایک خوشحال زندگی کی ضمانت دیتی ہے۔ صفائی اور پاکیزگی انسان کی زندگی کا اہم جزو ہے جس سے انسان تمام بیماریوں اور نجاستوں سے دور رہتا ہے۔ البائراک اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پچھلے ساڑھے تین برس سے اسی صفائی اور پاکیزگی کی فضاءکو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اسی وجہ سے راولپنڈی شہر کو صاف ترین شہروں میں سرِ فہرست رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اسی تسلسل میں البائراک کمیونیکیشنز ٹیم نے”ائیر فاﺅنڈیشن اسکول“ ےوسی۔۰۸کا رُخ کیا۔ اس اسکول آگاہی مہم کا مقصد مستقبل کے معماروں کے مابین صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ،تاکہ وہ ان صفائی کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصّہ بنا کر دوسروں کے لئے عظیم مثال بنیں۔بچوں میں صفائی آگاہی پمفلیٹس او مقابلوں میں جیتنے والوں کو تحائف بھی تقسیم کئے گئے جن کو حاصل کر کے ان کی خوشی دےدنی تھی۔بچوں نے البائراک کا سکول مےں سرگرمی کے انعقاد پر شکریہ ادا کےا اور ماحول کو گندگی سے بچانے کے لےے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ بھی کےا۔

”ائیر فاﺅنڈیشن اسکول“کے پرنسپل نے البائراک کمیونیکیشنز ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مہمات بچوں کے رویوں اورضابطہِ اخلاق پر مثبت اثرات مرتب کریں گی۔ انھوں نے بچوں کی صاف صفائی کے حوالے سے تربےت کرنے کی اس کاوش کا خےر مقدم کےا۔بعد ازاءسکول کی انتظامےہ کو وےسٹ بےگز بھی فراہم کےے گئے۔ےہ طالبِ علم ہمارا مستقبل ہیں، ان کے ساتھ مل کر ہم ایک صاف اور سرسبز پاکستان کی بنےاد ڈال سکتے ہیں۔ ©

©”اپنی آئندہ آنے والے نسلوں کے لئے ماحول کو صحت افزاءاور صاف رکھنا ہوگا“ ےہی پیغام ہم ان آگاہی مہمات میں عام کررہے ہیں۔ ان آگاہی مہمات کا مقصد طالبِ علموں کو صفائی سے متعلق آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کلاس رومز، کینٹین، پلے گراﺅنڈز اور رہائشی مقامات کو صاف رکھ سکیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور