کمرے میں لگے اے سی سے اچانک موٹا تازہ سانپ نکل آیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

کمرے میں لگے اے سی سے اچانک موٹا تازہ سانپ نکل آیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو ...
کمرے میں لگے اے سی سے اچانک موٹا تازہ سانپ نکل آیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک)ائیرکنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا لیتے ہوئے خبردار رہیں، کہیں اس میں سے سانپ نہ نکل آئے! جی ہاں، ایسا بھی ہو سکتا ہے، یقین نہ آئے تو چینی صوبے گوانگزو کے ایک گھر پیش آنے والے اس خوفناک واقعے کی ویڈیو دیکھ لیجئے۔

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق گھر والوں نے بتایا ہے کہ اے سی کے نیچے کچھ سامان پڑا تھا جس پر ایک چوہا بیٹھا تھا۔ اچانک اے سی کے نچلے حصے سے ایک سانپ بجلی کی سی تیزی کے ساتھ اس چوہے پر لپکا اور اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا۔ اس کے بعد سانپ آہستہ آہستہ وہیں واپس چلا گیا جہاں سے نکلا تھا۔ یہ تومعلوم نہیں کے اس کے بعد گھر والوں نے سانپ کے خلاف کیا ایکشن لیا، مگر یہ خوفناک منظر تو آپ کے سامنے ہے کہ واقعی اے سی میں سانپ نکل سکتا ہے۔

۔۔۔ دیڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -