دنیا کی سب سے پُرکشش خاتون کیسی دکھتی ہے ؟ آپ بھی دیکھئے
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) شوبز حسیناؤں کی صورت میں ہم ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت چہرہ دیکھتے ہیں مگر کبھی آپ نے سوچا کہ دنیا کا حسین ترین چہرہ کیسا ہو گا؟ معلوم نہیں آپ نے تو سوچا یا نہیں البتہ کچھ سائنسدانوں کو ضرور یہ جاننے کا اشتیاق تھا کہ دنیا کا حسین ترین چہرہ کیسا ہو گا اور پھر انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ چہرہ تیار بھی کر لیا، اور اب آپ بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے مشہور زمانہ شوبز حسیناؤں کیٹ اپٹن ، سکارلٹ جوہانسن اور الیگزینڈرا ڈڈاریو کے چہروں کے نقوش کو ملا کر ایک نیا چہرہ تخلیق کیا ہے جسے دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ چہرہ آئیڈیل خوبصورتی کا عکاس ہے اور اسے دنیا کی حسین ترین خواتین کے نقوش کا بہترین ممکن امتزاج کہا جا سکتا ہے۔
اسی طرح مرد فلمی ستاروں ٹام ہارڈی ، جیمی ڈورنن اور اینتھنی جاشوا کے چہروں کے نقوش کو مکس کر کے بھی پرفیکٹ خوبصورتی کا حامل انسانی چہرہ تیار کیا گیا ہے۔ فلمی ستاروں کے چہروں کے نقوش کو آپس میں مکس کرنے کیلئے ایوریج ، ایمج کمپوزٹ سوفت ویئر کو استعمال کیا گیا اور ایک ایسا چہرہ تیار کیا گیا جو سائنسدانوں کے دعوے کے مطابق خواتین اور مردوں کیلئے یکساں طور پر دلکشی کا حامل ہے۔
تحقیق کاروں نے یہ آئیڈیل چہرے تیار کرنے کیلئے حال ہی میں شائع ہونے والی دو تحقیقات سے حاصل کردہ معلومات پر انحصار کیا ۔ فیشن جریدوں گرائمر اور رینکر میں شائع ہونے والی ان تحقیقات میں قارئین نے اپنے آئیڈیل مرد سلیبریٹی اور خاتون سلیبریٹی کے بارے میں بتایا تھا۔ آئیڈیل مرد کے بارے میں یہ تصور سامنے آیا کہ اس کے بال ایڈن ٹرنل جیسے گھنگریالے ہونے چاہئیں، ٹام ہاڑڈی جیسی تیکھی نگاہیں ہونی چاہئیں اور کرس ہیمسورتھ جیسا جبڑا ہونا چاہیے۔ اگرچہ ان اداکاروں کا تعلق مختلف نسلوں سے ہے لیکن ان کے مجموعے سے جو تصویر بنائی گئی ہے وہ سفید فارم چہرے کی حامل ہے، جس کے بال بھورے اور آنکھیں نیلی ہیں۔