روس سے جوہری معاہدے کا خاتمہ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد

روس سے جوہری معاہدے کا خاتمہ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد
روس سے جوہری معاہدے کا خاتمہ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی جانب سے روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جان بولٹن کا یہ دورہ روس اہم قرار دیا جارہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اپنے اس دورے میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کریں گے۔وہ روس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماسکو حکومت نے اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے تاریخی معاہدے کو ختم کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس نے 1987کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف)معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -