”اب تو اراکین قومی اسمبلی گھر بیٹھے جعلی حاضریاں لگا رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“معروف اینکر پرسن روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی شرمندہ ہو جائیں گے

”اب تو اراکین قومی اسمبلی گھر بیٹھے جعلی حاضریاں لگا رہے ہیں ...
”اب تو اراکین قومی اسمبلی گھر بیٹھے جعلی حاضریاں لگا رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“معروف اینکر پرسن روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی شرمندہ ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی سادگی مہم جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے تما م وزراءکو اخراجات کم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے آفس کے اخراجات میں کمی بھی کی ہے تاہم اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی میں ایسا شرمناک کام شروع کردیا ہے پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی روف کلاسرا نے کہا کہ رات گئی بات گئی۔وہ کھا پی گئے۔

اب تو MNAs پانچ ہزار روپے ڈیلی الاونس لینے کے لیے گھر بیٹھے جعلی حاضریاں اسمبلی میں لگواتے ہیں۔اکثر ایم این ایز باری باری ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے ہیں۔جی ہاں ہمارے پرانے اور نئے انقلابیوں کی اوقات پانچ ہزار روپے ہے۔ کروڑوں کی کہانی پرانی ہوگئی۔

مزید :

قومی -