ٹوتھ برش پر بہت زیادہ پیسٹ لگا کر برش کرنے کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں

ٹوتھ برش پر بہت زیادہ پیسٹ لگا کر برش کرنے کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ ...
ٹوتھ برش پر بہت زیادہ پیسٹ لگا کر برش کرنے کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ ٹوتھ برش پر جتنا زیادہ پیسٹ لگائیں گے دانت اتنے ہی زیادہ اچھے صاف ہوں گے مگر دانتوں کے ڈاکٹر ایسا بالکل نہیں سمجھتے، بلکہ اُن کا تو کہنا ہے کہ زیادہ پیسٹ اُلٹا نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹوتھ پیسٹ ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے اس میں موجود فلورائیڈ مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور مسوڑھوں کی خرابی کے باعث دانت بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس حوالے سے یہ بات یاد رکھئے کہ صرف مٹر کے دانے کے برابر پیسٹ دو منٹ تک دانت برش کرنے کیلئے بہت کافی ہوتا ہے، یعنی پیسٹ کی بھی بچت اور دانتوں کی بھی۔


صحت کے حوالے سے کچھ دیگر ایسی باتیں بھی ہیں جنہیں عام طور پر قابل توجہ نہیں سمجھا جاتا، مگر ان کا خیال رکھا جائے تو ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو۔ مثا ل کے طور پر ناخن کاٹنے کے بعد انہیں ہموار کرنے کیلئے ریتی کا استعمال ناخنوں کے کنارے سے مرکزی حصے کی جانب کریں۔ اس طرح آپ کے ناخنوں کے کنارے خراب ہونے یا ناخن کمزور ہونے کا خدشہ نہیں ہوگا۔

برتنوں کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والے سپونج کو دو سے تین بار استعمال کے بعد گرم پانی میں ڈال کر جراثیم سے پاک کرلیں تو بہت اچھا ہے۔ اور اگرآپ برتن دھونے کے لئے بھی گرم پانی کا استعمال کریں تو یہ اور بھی بہتر ہے کیونکہ اس طرح سپونج یا برتنوں پر جراثیم جمع نہیں ہونگے۔

اگر آپ اپنے ٹوتھ برش کو کسی بند اور تاریک جگہ پر رکھ دیتے ہیں تو یہ پوری طرح خشک نہیں ہو سکے گا اور اس کے اندر جراثیم جمع ہو جائیں گے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ ٹوتھ برش کو ہوا دار اور روشنی والی جگہ پر رکھیں تاکہ یہ اچھی طرح خشک ہوجائے ۔
یہ بات تو آپ جانتے ہوں گے کہ دھات کے برتنوں کو مائیکرو ویو اون میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، مگر اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ پلاسٹک کے برتنوں کو بھی مائیکرویو اون میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جب پلاسٹک کے برتنوں کو گرم کیا جاتا ہے تو ان کے مالیکیول کھانے میں شامل ہوجاتے ہیں اور یہ ناصرف مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کئی اور سنگین بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔ مائیکرویو اون میں صرف وہی برتن استعمال کریں جو ’’مائیکرویو سیف‘‘ اور ’’ہیٹ پروف‘‘ ہوتے ہیں۔یہ عموماً شیشے کے برتن ہوتے ہیں جو خاص اسی مقصد کیلئے بنائے جاتے ہیں کہ انہیں مائیکروویو اون میں استعمال کیا جائے۔