اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت پر دباﺅ میں اضافہ ہوگا :مجیب الرحمان شامی

اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت پر دباﺅ میں اضافہ ہوگا :مجیب الرحمان شامی
اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت پر دباﺅ میں اضافہ ہوگا :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت پر دباﺅ بڑھے گا ،منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے آصف زرداری دباﺅمیں آئے ہیں، پہلے وہ نوازشریف کی بات سننے کے روا دا ر نہیں تھے لیکن اب وہ نواز شریف کی بات سن بھی رہے ہیں اور سر بھی دھن رہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان کی مشکلات کی وجہ زرمبادلہ کے دخائر ہیں اور ان کا انتظام کرناہے ۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ جہاں سے جوبھی مل سکے وہاں سے حاصل کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس سعودی عرب نے اپنے لئے بلائی ہے جس میں عرب صحافی کے قتل کی وجہ سے بہت سی عالمی کمپنیوں اور اداروں نے آنے سے انکار کردیا جس پر وزیر اعظم عمران خان کوسرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان بھارت اور افغانستان کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے کہا سرمایہ کاری کانفرنس میں اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں میں رابطے شروع ہوچکے ہیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ڈھیلا ڈھالا سے اتحاد عام انتخابات کے بعد قائم کرچکی تھیں ، صدارتی انتخابات میں اپنا اپنا صدارتی امیدوار کھڑا کرنے سے اس اتحاد کوضعف پہنچا لیکن اس وقت منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے آصف زرداری دباﺅ میں آئے ہیں، پہلے وہ نوازشریف کی بات سننے کوتیار نہیں تھے اور اب وہ نوازشریف کی بات سن رہے ہیں اور سر بھی دھن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت پر دباﺅ بڑھے گا ۔

مزید :

قومی -