سائنسدانوں کو 12 کروڑ سال پرانے پھیپھڑے مل گئے،یہ کس چیز کے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ دنیا کی تاریخ تبدیل ہوگئی

سائنسدانوں کو 12 کروڑ سال پرانے پھیپھڑے مل گئے،یہ کس چیز کے ہیں؟ ایسا انکشاف ...
سائنسدانوں کو 12 کروڑ سال پرانے پھیپھڑے مل گئے،یہ کس چیز کے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ دنیا کی تاریخ تبدیل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سائنسدانوں نے ایک قدیم ترین پرندے کی باقیادت دریافت کی ہیں جس میں اس کے جسم کا ایک ایسا حصہ بھی بہترین حالت میں موجود تھا کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ آج سے 12کروڑ سال قبل آسمان کی وسعتوں میں اڑتا تھا اور آج بھی اس کی دیگر باقیات کے ساتھ اس کے پھیپھڑے بھی کافی بہتر حالت میں موجود تھے، جو کہ انتہائی حیران کن اور نایاب واقعہ ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر مارٹن سینڈر کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ کبوتر کی شکل کا تھا ۔ اس کے پھیپھڑوں کے تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ آج سے 12کروڑ سال قبل پائے جانے والے اس پرندے کے پھیپھڑے آج کے پرندوں کے بالکل مشابہہ ہیں۔ یہ پرندہ اس دور میں زندہ تھا جب زمین پر ڈائنوسار بھی پائے جاتے تھے۔ اس کے پھیپھڑوں میں ’یونی ڈائریکشنل ایئرفلو‘ کی دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس زمانے میں ہوا انتہائی صاف اور آکسیجن سے بھرپور ہوتی تھی۔ ‘‘ رپورٹ کے مطابق اس پرندے کی باقیات شین ڈونگ تیان ژو میوزیم آف نیچر میں رکھی گئی ہیں۔