پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب کے ایسے طاقتور شخص سے ملاقات کہ جان کر آپ خوش ہو جائیں گئے

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب کے ایسے طاقتور شخص سے ملاقات کہ جان کر آپ ...
پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب کے ایسے طاقتور شخص سے ملاقات کہ جان کر آپ خوش ہو جائیں گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے رائل سعودی فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے رائل سعودی فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ جہاں سعودی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
ترجمان کے مطابق ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی جس دوران باہمی تعلقات ا ور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان محبت کا مضبوط رشتہ ہے۔