سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک 

سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک 
سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی جسے کچھ دیر بعد بحال کرلیا گیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیکرز نے ہیک کرلی اور اس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر لگا دی اور تصویر کے ذریعے الزام عائد کیا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہیں ،تاہم کچھ دیر بعد حکام نے ویب سائٹ بحال کرالی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -