وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں ،دھمکی نہ دیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں ،دھمکی نہ دیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد ...
وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں ،دھمکی نہ دیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

  

سکھر (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔سندھ پاکستان کا حصہ ہے، مدد کریں احسان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم رول بیک کرنا کم عقلی کی باتیں ہیں،حکومت کرنا آسان کام نہیں ہے، سندھ پاکستان کا حصہ ہے، مدد کریں احسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی دارالخلافہ ہے اور ہم کراچی کو اون کرتے ہیں۔ کراچی میں علاج کرانے کے لیے 50 فیصد مریض باہر سے آتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر