آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے کون کون سے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں اور شعیب ملک کیوں نہیں کھیلیں گے؟ سرفراز احمد نے سب کو حیران پریشان کر دیا

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے کون کون سے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہو سکتے ...
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے کون کون سے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں اور شعیب ملک کیوں نہیں کھیلیں گے؟ سرفراز احمد نے سب کو حیران پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی اور پہلے میچ میں شعیب ملک حصہ نہیں لے سکیں گے۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دونوں سیریز بہت اہم ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھی بہت مضبوط ہے لیکن ہم اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہے کہ غیر ضروری عناصر سے دور رہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اگرکوئی ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔میچ سے قبل آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹاپ ٹیم ہے اور گزشتہ تین سال سے اچھی فارم میں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی 20رینکنگ میں نمبر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا سے ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا جبکہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے سیریز تین صفر سے جیتنی ہوگی۔آسٹریلین ٹیم 1-2 سے سیریز جیت کر بھارت کو دوسری پوزیشن سے بھی محروم کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کرکٹ نے شعیب ملک کی عدم دستیابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی بھی دکھاتے آئے ہیں جن کی عدم دستیابی سے آسٹریلین ٹیم کو یقینا فائدہ پہنچے گا اور قومی ٹیم ان کی کمی محسوس کرے گی۔

مزید :

کھیل -