آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ ...
آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سریز کی ٹرافی کا مذاق بنا دیا ۔تفصیل کے مطابق جمعے کو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلوی کپتان نے ٹرافی تھام پر تصویر بنوائی تو اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ،تصویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دونوں کپتان کے ہاتھ میں موجود ٹرافی پر بسکٹ بنا ہوا ہے جس پر آئی سی سی نے طنز کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا اور کہا کہ بسکٹ کا لین دین بالکل نئی بات ہے ۔

اس کے بعد آئی اسی سی کی جانب سے ایک اور ہتک آمیز ٹوئٹ سامنے آیا جس میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تصویر اور بسکٹ والی ٹرافی کی تصویر شیئر کی گئی اور ان کا موازنہ بھی کیا گیا ۔

آئی سی سی کی اس حرکت پر سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی بھی بول پڑے ،ان کا کہناتھا کہ سپورٹس گورننگ باڈی کی جانب سے ٹرافی کے ڈیزائن کا مذاق اڑایا جانا قابل قبول نہیں ہے ،امید ہے کہ پی سی بی اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کرے گا ۔

مزید : کھیل