جھاڑیوں میں پڑا سوٹ کیس ، اطلاع ملنے پر پولیس نے کھول کر دیکھا تو اس میں معروف شخصیت کی لاش نکل آئی؟ دیکھ کر سب کے ہوش اُڑ گئے

جھاڑیوں میں پڑا سوٹ کیس ، اطلاع ملنے پر پولیس نے کھول کر دیکھا تو اس میں معروف ...
جھاڑیوں میں پڑا سوٹ کیس ، اطلاع ملنے پر پولیس نے کھول کر دیکھا تو اس میں معروف شخصیت کی لاش نکل آئی؟ دیکھ کر سب کے ہوش اُڑ گئے

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مرکز ممبئی شہر کے مغربی حصے میں ایک ویران علاقے کی جھاڑیوں میں پڑے لاوارث سوٹ کیس سے ایک معروف ماڈل کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔

ویب سائٹ ’بیوٹی پیجنٹس‘ کے مطابق پولیس کو ایک شہری نے اطلاع دی تھی کہ جھاڑیوں میں ایک لاوارث سوٹ کیس پڑا ہے۔ کچھ دیر بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جب سوٹ کیس کو کھولا تو اس میں لاش دیکھ کر سب کے ہوش اُڑ گئے۔ جلد ہی یہ معلوم ہو گیا کہ لاش معروف ابھرتی ہوئی ماڈل مانسی ڈکشٹ کی تھی۔

پولیس نے قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ نگ حاصل کر کے تحقیق شروع کی جبکہ مانسی کی فون کالز کا ریکارڈ بھی نکلوایا گیا۔ ان دونوں ذرائع سے حاصل کردہ معلومات سے واضح ہو گیا کہ وہ مزمل سید نامی لڑکے کے ساتھ اس کے فلیٹ پر گئی تھی جس کے بعد اُسے کسی نے نہیں دیکھا۔

پولیس نے 19 سالہ مزمل کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کے دوران اُس نے اعتراف جرم کر لیا۔ مزمل کا کہنا تھا کہ مانسی اس کی دوست تھی اور اس کے ساتھ فلیٹ پر موجود تھی۔ کسی وجہ سے اُن کے درمیاں جھگڑا ہوا تو اُس نے ایک سٹول اٹھا کر مانسی کے سر پر دے مارا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی۔

مانسی کا تعلق ریاست راجستھان سے تھا اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے ممبئی میں مقیم تھیں۔ اُن کا شمار تیزی سے مقبول ہوتی ماڈل گرلز میں کیا جا رہا تھا مگر بدقسمتی سے محض 20 سال کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -