شوہر کی عدم موجودگی میں خاتون کو گھر سے باہر بلا کر ریپ کر دیا گیا اور پھر اس کے جسم میں ایسی چیز ڈال دی گئی کہ جان کر شیطان بھی گھبرا جائے

شوہر کی عدم موجودگی میں خاتون کو گھر سے باہر بلا کر ریپ کر دیا گیا اور پھر اس ...
شوہر کی عدم موجودگی میں خاتون کو گھر سے باہر بلا کر ریپ کر دیا گیا اور پھر اس کے جسم میں ایسی چیز ڈال دی گئی کہ جان کر شیطان بھی گھبرا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں خواتین کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر جنسی جرائم ہوتے ہیں کہ گویا اب یہ کوئی خبر ہی نہیں رہی، لیکن اس کے باوجود آئے روز کوئی ایسا بھیانک جرم سامنے آتا ہے کہ جسے جان کر دنیا کانپ اٹھتی ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کو گھر سے باہر بلا کر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سفاک مجرموں نے اس کے جسم میں لوہے کی سلاخ داخل کر دی۔
اخبار ٹائمزآف انڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر ظلم ڈھانے والے درندے کوئی غیر نہیں اُس کے اپنے رشتہ دار ہیں۔ خاتون کے شوہر کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ زمین کا جھگڑا چل رہا ہے جس پر پہلے بھی ان کے درمیاں تلخی ہوتی رہی ہے۔ ہفتے کی رات خاتون کا شوہر گھر سے باہر تھا اور ایسے میں اُس کے دو رشتہ دار آئے اور خاتون کو گھر سے باہر بلایا۔ جب وہ باہر نکلی تو اُسے دبوچ کر قریبی تالاب کے پاس لے گئے اور پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر لوہے کی سلاخ اس کے جسم میں داخل کر دی۔
خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کے بعد درندے اسے بے ہوش حالت میں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ کئی گھنٹے بعد سائیکل رکشہ چلانے والے ایک شخص کی اس پر نظر پڑی تو اٹھا کر اُسے ہسپتال پہنچایاگیا۔ مقامی دھوپگوری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو جلپیگوری صدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -