وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار کام کر دیا، سعودی عرب نے ویزا فیسوں سے متعلق ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی خوشی سے کھل اٹھے گا

وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار کام کر دیا، سعودی عرب ...
وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار کام کر دیا، سعودی عرب نے ویزا فیسوں سے متعلق ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی خوشی سے کھل اٹھے گا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ملک میں مقیم پاکستانی ورکرز کی ویزا فیس میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز کیلئے ویزا فیس کم کر دی جائے تو انہیں سہولت ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز مانتے ہوئے پاکستانی ورکرز کیلئے ویزہ فیس کم کرنے پر آرمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مزید : قومی /عرب دنیا