اسلام آباد،1300گرام آئس ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسلام آباد،1300گرام آئس ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام آباد،1300گرام آئس ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

اسلام آباد(صباح نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف نے 1300گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس سیکیو رٹی فورس نے شک کی بنا پر مسافر نعمان خان کو روکا، تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 1300گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، جو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770کے ذریعے بحرین کے راستے جدہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -