” بیٹے کہتے ہیں پاکستان چھوڑ دیں کیونکہ ....“ برطانیہ میں مقیم خاتون کی مشکل کا روحانی حل

” بیٹے کہتے ہیں پاکستان چھوڑ دیں کیونکہ ....“ برطانیہ میں مقیم خاتون کی مشکل ...
” بیٹے کہتے ہیں پاکستان چھوڑ دیں کیونکہ ....“ برطانیہ میں مقیم خاتون کی مشکل کا روحانی حل

  

 لاہور(شاہد نذیر چودھری)میں اپنے بیٹوں کی پڑھائی کے سلسلہ میں شوہر کے برطانیہ میں مقیم ہوں ۔سوچا تھا کہ تعلیم مکمل ہوجائے گی تو میں یا تو خوداپنے شوہر کے ساتھ پاکستان چلی جاوں گی یا بیٹوں کے ساتھ واپس آجائیں گے لیکن بیٹے کہتے ہیں کہ ہمیں اب برطانیہ میں ہی رہنا چاہئے اور پاکستان میں جائیداد بیچ ڈالنی چاہئے ۔ان کا خیال ہے کہ پاکستان کے حالات میں وہ ایڈجسٹ نہیں ہوسکیں گے ۔وہ انجانے خوف کا شکار ہیں جبکہ میں ایسا نہیں سمجھتی۔استخارہ کرکے رہ نمائی فرمائیں کہ ہمیں کیا قدم اٹھانا چاہئے ۔مجھے اعصابی درد بھی رہنے لگا ہے ،اسکے لئے تسبیح بھی دیں ۔(مسز جواد ،مانچسٹر)

جواب ۔آپ نے اپنے کوائف میں جو تفصیلات بیان کی ہیں اسکے مطابق آپ کے بھائی بہن پاکستان میں رہتے ہیں اور جائیداد کو کوئی ایسا خدشہ بھی نہیں ہے ۔ استخارہ کی رو سے لگتا ہے کہ آپ پاکستان واپس آجائیں گی۔اگر تو یہ خدشہ ہے کہ پاکستان میں بعد میں کوئی پراپرٹی پر قبضہ نہ کرلے تو جس شہر اور ہاوسنگ سوسائٹی میں آپ کی پراپرٹی ہے ،اسے کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہئے ۔اپنی زمین سے جڑی نسبت آپ کو سکون دیتی ہے اس لئے ایسی کوئی غلطی نہ کیجئے گا کہ بعد میں آپ کو مٹی خوشبو بے تاب کرے تو آپ کو اپنا وہ گھر جہاں پیدائش سے جوانی تک وقت بیتایا ہے اسکی کسک تنگ کرے ۔ اعصابی درد رفع کرنے اور ذہنی سکون کے لئے اسم ربی یا صبور تین سو تیرہ بار دل میں پڑھا کریں ۔ (استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید : روشن کرنیں