امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا

امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا
امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین پر دباؤ بڑھانے کے لئے جوہری اسلحے میں اضافے سے دستبردار نہیں ہو گا۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین ہو یا روس لوگوں کو اس کا پوری طرح ادراک ہونے تک اسلحہ تیار کرتے رہیں گے۔امریکی صدر نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے1987میں کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکا اب اس معاہدے سے نکل جائے گا۔دوسری جانب روس نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے مزید ہتھیار تیار کئے تووہ بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔یادرہے کہ1987میں امریکا اور روس کے صدور کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ جس کے تحت زمین سے زمین پر500 سے 5500 کلومیٹر تک کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -