عماد وسیم اب کیسے ہیں اور آسٹریلیا کیخلاف کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اہم سیریز سے صرف ایک دن قبل دبنگ بات کہہ دی

عماد وسیم اب کیسے ہیں اور آسٹریلیا کیخلاف کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اہم سیریز سے ...
عماد وسیم اب کیسے ہیں اور آسٹریلیا کیخلاف کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اہم سیریز سے صرف ایک دن قبل دبنگ بات کہہ دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میرے گھٹنے کی انجری بہت بہتر ہے اور آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہوں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم میں عماد وسیم کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ میں نے کافی ٹریننگ کی اور پھر جمیکا کی طرف سے کھیلنے گیا اور زیادہ میچ کھیلے جس کے باعث فٹنس کا مسئلہ تو ہوا مگر گھٹنے کا مسئلہ نہیں ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل رہا تھا جس دوران چار سے پانچ ون ڈے کھیلے ہیں اور پرامید ہوں کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی گھنٹے کا مسئلہ نہیں ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بیٹنگ پر سخت توجہ دے رہا ہوں اور اس شعبے میں بھی اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہوں تاہم کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو چانسز کم ملتے ہیں مگر میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور کارکردگی بھی اچھی ہے مگر اصل مقصد پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانا اور میچ جیتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ میدان میں جاتے ہیں تو ہر حالت میں اچھا پرفارم کرنا ہوتا ہے مگر کبھی برا وقت آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیم ہی بری ہے، بحیثیت ٹیم ہم آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں۔

محمد عباس کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین نوجوان باﺅلرز میں سے ایک ہے جو صرف 10 میچ کھیل کر ہی آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے یو اے ای کی کنڈیشنز میں شاندار باﺅلنگ کی ہے اور امید ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

مزید :

کھیل -