ایم کیو ایم لندن کے3 رہنماؤں سے امریکا میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ، تنظیم کی امریکامیں سرگرمیوں ،فنڈنگ ذرائع سے متعلق سوالات 

ایم کیو ایم لندن کے3 رہنماؤں سے امریکا میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ، تنظیم کی ...
ایم کیو ایم لندن کے3 رہنماؤں سے امریکا میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ، تنظیم کی امریکامیں سرگرمیوں ،فنڈنگ ذرائع سے متعلق سوالات 

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یم کیو ایم لندن کے3 رہنماؤں سے امریکا میں کئی گھنٹے تنظیم کی امریکامیں سرگرمیوں ،فنڈنگ ذرائع سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کے رہنما جونہی لندن سے واشنگٹن پہنچے ان سے ایئر پورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی،رہنماؤں میں بانی ایم کیوایم کے سا تھی عدیل غفار،رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا،ندیم احسان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی اورامریکی امیگریشن حکام نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں سے پو چھ گچھ کی،نجی ٹی وی’’ جیو نیوز ‘‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیوایم لندن رہنماؤں سے تنظیم کی امریکامیں سرگرمیوں ،فنڈنگ ذرائع سے متعلق پوچھ گچھ کی اور وہ کانگریس اراکین سے ملنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ تینوں رہنماؤں سے واشنگٹن سے جاتے ہوئے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -