اپنے بندے کو لانے والے جمہور کی آواز سنیں، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی اداروں سے منصفانہ انتخابات کروانے کی درخواست

اپنے بندے کو لانے والے جمہور کی آواز سنیں، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی اداروں ...
اپنے بندے کو لانے والے جمہور کی آواز سنیں، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی اداروں سے منصفانہ انتخابات کروانے کی درخواست

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ اس وقت 13ماہ میں سارے اداروں نے اپنے لائے ہوئے بندے کو آزما لیا ہے،ان کولانے والوںسے گزارش ہے کہ خدا کیلئے جمہور کی آواز سنیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے جاویدلطیف نے کہا کہ کسی کی زندگی اورموت کے حوالے سے سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ کسی بھی دوائی کا ردعمل ہوسکتا ہے جو نواز شریف استعمال کررہے تھے لیکن بات یہ ہے کہ نواز شریف کواحتجاج کے بعد کیوں ہسپتال منتقل کیا گیا،ان کو احتجاج سے قبل کیوں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا؟ اس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف شدید بیماری کے باوجود بھی جس حوصلے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے اس پر وزراءکہہ رہے تھے کہ نواز شریف ہٹے کٹے ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک بڑے مقصد کیلئے اپنی بیماری سے بھی لڑ رہے ہیں اور حکومت سے بھی لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 13ماہ میںجس طرح سارے اداروں نے اپنے لائے ہوئے بندے کو آزما لیا ہے تو قوم یہ توقع رکھتی ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام کیا جائے ۔ان کولانے والوںسے گزارش ہے کہ خدا کیلئے جمہور کی آواز سنیں کہ عوام جس جگہ پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان کووہاں سے نکالنے کیلئے منصفانہ انتخابات کروا دیئے جائیں۔

مزید : قومی