صوبائی وزیر نے نواز شریف کوحیران کن پیشکش کردی

صوبائی وزیر نے نواز شریف کوحیران کن پیشکش کردی
صوبائی وزیر نے نواز شریف کوحیران کن پیشکش کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اور اگر وہ کوئی اور ذاتی معالج لینا چاہتے ہیں اور سرکاری ہسپتال سے ہٹ کر کسی نجی ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی طر ف سے یا نواز شریف کی طرف سے یہ بیان دیا جائے گا کہ خدانخواستہ نواز شریف کی زہر دیدیا گیاہے تو پھر ایسے بیانات آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے احتیاط کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر مزاحمت کی گئی جس پر شہباز شریف کوبلایا گیا تو ان کی جانب سے قائل کرنے پر وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اور اگر وہ کوئی اور ذاتی معالج لینا چاہتے ہیں یاسرکاری ہسپتال سے ہٹ کر کسی نجی ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے ۔

مزید : قومی