ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معولی اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےنوٹی فکیشن جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معولی اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےنوٹی فکیشن ...
ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معولی اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےنوٹی فکیشن جاری کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معولی اضافہ کردیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت اب ڈپٹی کمشنرز ریاست مخالف اقدامات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نجی ٹی وی’’جی این این‘‘ کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد  حکومت پنجاب کی جانب سے کیےجانےوالے غیر معمولی فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی محکمہ داخلہ پنجاب  نے جاری کردیا ہے۔حکومت پنجاب کے فیصلے نے ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جس اقدام کو ریاست کے خلاف سمجھیں اس پر مقدمہ درج کراسکیں گے۔پاکستانی آئین و قانون کے تحت اس سے قبل یہ اختیار صرف وفاقی اور صوبائی حکومت کو حاصل تھا کہ وہ کسی بھی اقدام کو ریاست مخالف جان کر مقدمہ درج کراسکتی تھیں۔صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں کی جانے والی اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نوٹی فکیشن کا اجرا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ عین اس وقت کیا گیا ہے کہ جب حزب اختلاف کی جماعتیں آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 27 اکتوبر کو ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے شروع  ہوکر 31 اکتوبر کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور