ہمیں پرانا پا کستان چاہئے ، جے یو آئی کے رہنما نے آزادی مارچ کی وجہ بیان کردی

ہمیں پرانا پا کستان چاہئے ، جے یو آئی کے رہنما نے آزادی مارچ کی وجہ بیان کردی
ہمیں پرانا پا کستان چاہئے ، جے یو آئی کے رہنما نے آزادی مارچ کی وجہ بیان کردی

  



اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنمامولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ ہمیں پرانا پاکستان چاہئے جو ترقی کررہا تھا ہمیں یہ نیاپاکستان نہیں چاہئے جوہمیں لنگر سے یتیم خانے تک لے جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد سومرو نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کوسانپ سمجھ رہے ہیں ، شیخ رشید نے اچھی بات کی ہے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اور ہمارے پاس لاٹھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے جوانتخابات ہوتے رہے ، ان میں کچھ کچھ کالا ہوتا تھا لیکن 2018میں تو ساری دال ہی کالی بنا دی گئی ۔

راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص کو لایا گیا جو 13ماہ میں ناکام بھی ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ 18ماہ سے چوری بند ہے لیکن دس لاکھ مزدور بیروز گار ہوگئے ہیں ، پہلے غریب دووقت کی روٹی تو کھا سکتا تھا لیکن اب وہ بھی نہیں مل رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانا پاکستان چاہئے جو ترقی کررہا تھا ہمیں یہ نیاپاکستان نہیں چاہئے جوہمیں لنگر سے یتیم خانے تک لے جائے ۔

مزید : قومی