حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں،شیر اعظم وزیر

حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں،شیر اعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی یڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہا ہے ڈاکٹرز،انجیئرز،اساتذہ،واپڈا ملازمین اور تاجر سب حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہیں آزادی مارچ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں بلکہ یہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے بلاول بھٹو خود سندھ سے آزادی مارچ کی قیادت کریں گے اور یہ سال نا اہل حکومت کا آخری سال ثابت ہوگا پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی گاڑیوں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے لہرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی بنوں ڈویژن کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اس وقت تمام مسائل کا واحد حل عمران خان کا گھر جانا اور نئے انتخابات کرانا ہے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر پیپلز پارٹی کے جیالے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کے وقت اپنے ساتھ ضروری سامن اور اضافی خوراک کی اشیاء ساتھ لیجائیں اور جب تک قائدین حکم نہیں کرتے مارچ سے واپس نہ آئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر