ڈیرہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،محمود الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان()ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر محمودالرحمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے 16اکتوبر سے مقامی فلور ملوں کو 980بوری گندم کا کوٹہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور20کلو کے تقریباََ 4000تھیلے فیئرپرائس شاپ پر سرکاری ریٹ 800روپے میں عوام کو دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کے صوبے کو گندم کی تقریباََ 30لاکھ بوری کی ضروت ہے جسمیں سے صوبے میں ساڑھے12لاکھ بوری گندم موجود ہے جو دوماہ کیلئے کافی ہے اور مذید پاسکو سے گندم خریدنے کا ٹینڈر ایک دوروز میں ہوجائیگا اور اسکے علاوہ پنجاب سے بھی گندم خریدنے کی بات چیت چل رہی ہے اسلئے صوبے میں آٹا بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ فلور ملوں کو دیاجانے والا گندم کا سرکاری کوٹہ سے بیس کلو کے تقریباََ چار ہزار تھیلے جسکا سرکاری نرخ 800سوروپے مقرر ہے کو عوام تک پہنچانے کیلئے فلور ملوں کی جانب مقررکردہ ڈیلرز،فیئرپرائس شاپ پر میسر ہونگے اور ہر فیئرپرائس شاپ ڈیلر اپنی دکان کے آگے سرکاری آٹے اور سرکاری نرخ کا پینا فلیکس واضع طور پر آویزاں کرنے کا پابند ہوگا اور فلور ملیں بھی معیار اویرر مقدار کی پابندی کرینگی اس سلسلے میں ہمارے محکمہ فوڈ کی ٹیمیں فیئرپرائس شاپ کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینگیں۔