آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے،اے این پی شانگلہ

آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے،اے این پی شانگلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں اے این پی شانگلہ بھر پور شرکت کریں گے۔گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔عوام مہنگائی،بے روزگاری سے تنگ اچکے ہیں۔ عمران خان خود استعفیٰ دے کر ملک کو مزید بحرانوں کی طرف نہ دھکیلے، کرپٹ آزاد ی مارچ کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے تک جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان الطاف گلاب شاہ پوری نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مرکزی قائد اسفند یار ولی خان اور صو بائی قائدین کی ہدایت موصو ل ہو چکے ہیں اور ہم آزادی مارچ میں جمعیت علماء اسلام کا بھر پور ساتھ دیں گے کیونکہ عوام مہنگائی، بد امنی، کرپشن اور جھوٹے وعدوں سے تنگ اچکی ہے، اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس اختیارات نہیں ہے نام نہاد جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں، گلاب شاہ پوری نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوریت کی حسن ہو تی ہے لیکن یہاں جمہوریت نہیں ہے۔حکمران تنقید کا حوصلہ پیدا کرے نہ کہ بوکھلاہٹ میں بیان بازی کرتے پھرے۔ اس حکومت میں ہر ادارہ ا ورملازمین حتجاج پر مجبور ہے۔ ملک انتشار کی طرف گامزن ہے اور معاشی بحران روز بروز بڑھ رہی ہے، غریب لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے، قرضہ نہ لینے والے حکومت ائی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لے رہے ہیں، تحریک انصاف کی ٹیم میں سب پرانے چور اور ڈاکو اکٹھے کئے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر پر امن احتجاج پر حکومت نے سختی کی اور حالات خراب کے تو تمام تر ذمہ داری حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کا فوکس آزادی مارچ پر ہے جس کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اپنی تما تر تیاریوں کو اخری شکل دے رہی ہے۔۔