ضلع مہمند سے ہزاروں افراد آزادی مارچ میں شرکت کرینگے

  ضلع مہمند سے ہزاروں افراد آزادی مارچ میں شرکت کرینگے

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند سے ہزاروں افراد آزادی مارچ میں شرکت کرینگے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دھرنا موجودہ حکومت کی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کے امیر مولانا مفتی محمد عارف حقانی نے تحصیل امبار میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اورکشمیری عوام سے یکجہتی کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر غلنئی سے مامد گٹ تک ایک عظیم الشان ریلی منعقد کی جائیگی۔ جس میں اپوزیشن پارٹیاں مسلم لیگ ن، پی پی پی، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی حصہ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند سے ہزاروں کارکنان آزادی مارچ میں شرکت کرینگے۔ جس سے موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اگر حکومت نے کسی قسم کی روکتھام کی جراء ت کی تو حالات مزید بگڑینگے۔ کیونکہ یہ دھرنا موجودہ حکومت کی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں کے دورے جلد مکمل کرینگے۔ اور تمام کارکنان کو ہدایت دی جائیگی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کارکنان اور عوام کو تیار کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر