کارکنوں کی گرفتار یوں اور دھمکیوں سے مر عوب نہیں ہوں گے، مفتی کفایت اللہ

کارکنوں کی گرفتار یوں اور دھمکیوں سے مر عوب نہیں ہوں گے، مفتی کفایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کو دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی رکاوٹیں کھڑی کرکے آزادی مارچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاجأئ روڈز بلاک کرکے دھرنا دینگے جس میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی۔ ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز سخاکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ملاکنڈ کے آل پاڑٹیز کانفرنس میں بھی متفقہ طور پر فیصلہ اور قرارداد منظور ہوا تھا جس میں گرفتاریوں کی صورت میں روڈز بلاک کرنے اور احتجاجی دھرنے پر اتفاق ہواتھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے حکمران بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور منفی پرپیگنڈے پھیلا کر مارچ کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن ان کی ایک بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کیساتھ ساتھ ہر مکتب فکر کے لوگ اس آزادی مارچ میں شریک ہو کر موجودہ حکمرانوں پر عدم اعتماد کرینگے۔ ضلعی آمیر نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن اس آزادی مارچ میں شرکت کرینگے جس کے لئے کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت اور ملاقاتیں ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پُر آمن مارچ کے ذریعے سلیکٹڈ حکمرانوں کا بسترہ گول کرکے گھر بھیجیں گے۔