ایبٹ آباد، سمال انڈسٹری میں 50دکانوں کو سیل کرنے پر تاجروں کا احتجاج 

      ایبٹ آباد، سمال انڈسٹری میں 50دکانوں کو سیل کرنے پر تاجروں کا احتجاج 

  



ایبٹ آباد (نامہ نگار) سمال انڈسٹری روڈ پر 50 دکانوں کو غیر قانونی سیل کرنے پر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ، عدالت جانے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے متاثرہ تاجروں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایم اے کی حدود میں کینٹ بورڈ نے آپریشن کرتے ہوئے نقشہ کو جواز بناکر درجنوں دکانات کو سیل کر کے سینکڑوں مزدوروں کو بے روزگار کر دیا ہے منگل کے روز کنٹونمنٹ بورڈ نے سمال انڈسٹری روڈ پر 50 کے قریب دکانات کو بے غیر نقشہ  کے بنانے پر سیل کیا جس پر مختلف ورکشاپس سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں بیروزگار ہوگئے اس حوالے سے مالک دکانات نے میڈیا کو بتا یا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے کس حثیت میں دکانات سیل کیں مذکورہ دکانیں کینٹ بورڈ کی حدود میں ہے ہی نہیں اپنے زور پر صرف لوٹ مار کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا جس پر انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے،متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا اپنے بچوں کے حلال روزگار کے لئے چھپر ڈال کر کاروبار کر رہے ہیں لیکن کینٹ بورڈ نے بنا کسی نوٹس کے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آکر اچانک دکانات کو سیل کیا جس سے سینکڑوں مزدوروں کا بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بااثر افراد کو چھوٹ اور غریب عوام کو رگڑا لگ رہا ہے دو وقت کی روٹی کے لئے حلال روزگار بھی مشکل کر دیا ہے انہوں نے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر میں شاہراہ قراقرم کو بند کریں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر