صوابی،حکومت کی جانب سے آزادی مارچ رکوانے کیلئے صوابی انٹر چینج پر کنٹینر زپہنچا دیئے گئے 

  صوابی،حکومت کی جانب سے آزادی مارچ رکوانے کیلئے صوابی انٹر چینج پر کنٹینر ...

  



صوابی(بیورورپورٹ) وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا آزادی ملین مارچ کو ناکام بنانے کے لئے ضلعی و پولیس انتظامیہ نے اقدامات شروع کر کے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کرنے کے علاوہ صوابی انٹر چینج کو ہر قسم ٹریفک بند رکھنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ضلع صوابی جو کہ صوبہ پنجاب کے سرحد پر واقع ہے یہاں آزادی مارچ کے لئے جانے والوں کے قافلے روکنے کے لئے ضلع صوابی کی پولیس نے کئی روز قبل کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریہر سل کا اہتمام کر کے اسے جاری رکھا۔ منگل کے روز سے ضلع صوابی کی پولیس متحرک ہو گئی ہے کئی گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا اور صوابی انٹر چینج کے مقام پر موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کے لئے کنٹینر بھی پہنچا دیئے گئے پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے تاکہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو گاڑیوں کی سہولت میسر نہ ہو سکے#

مزید : پشاورصفحہ آخر