عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا میرا مشن ہے،فضل الہٰی ایم پی اے

  عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا میرا مشن ہے،فضل الہٰی ایم پی اے

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پی کے 79 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے گاؤں بازیدخیل میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ناظمین‘ فدا محمد‘ راشد خان‘ واقف خان‘ اسرائیل خان‘ حفاظت خان‘ شعافت قاضی‘ ملنگ جان‘ فلک نیاز‘ ملک شرافت اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے۔ حاجی فضل الٰہی نے بازیدخیل کیلئے 3 کلو میٹر روڈ‘ جنازہ گاہ اور مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور جنت کا ٹکڑا ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو گا جس کے لئے ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر