الیکشن کمیشن، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  الیکشن کمیشن، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ...

  



اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا نے کمیشن کو بتایا کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیاتی قوانین کا مسودہ زیر غور ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے سیکرٹری بلدیات سے کہا کہ آپ کی طرف سے تاخیر کی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن پیش نہ کیا جا سکا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ کے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔منگل کو الیکشن کمیشن میں دو رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اور ملزمان سے ثبوت مانگ لئے۔ ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا جبکہ کمیشن نے نااہلی کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن

مزید : پشاورصفحہ آخر