کراچی،فائرنگ سے خاتون جاں بحق، سب انسپکٹر حادثے میں زخمی

کراچی،فائرنگ سے خاتون جاں بحق، سب انسپکٹر حادثے میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئی سی آئی پل پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔کراچی کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے آئی سی آئی پل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب قائد آباد میں یونس چورنگی فلائی اوور پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کی شناخت سب انسپکٹر عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آرام باغ اسپیشل برانچ میں تعینات ہے، زخمی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں واقع کے ڈی اے فلیٹس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کار کی ونڈ اسکرین پر لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔