لاہور میں ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو
کراچی (پ ر)ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو پیش کیا گیا۔لاہور میں ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم کا آغاز ہوا۔ماؤنٹین ڈیو سالہا سال سے اس تقریب کو زیادہ پرجوش بنانے میں کامیاب رہا ہے۔پچھلے سال موٹر سائیکل کے کرتب دکھائے گئے مگر اس بار گاڑیوں کے کرتب بھی شامل کیے گئے۔شائقین کے پسندیدہ اسٹنٹ مینز نے انوکھی اور جاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیے۔ڈیو کے کھلاڑیوں نے رات بھر حیران کن اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا۔ایف ایم ایکس بائیکس پر ڈیلن گولڈ مین،فریڈرک فورگ برگرن اور نک ڈی وٹ تھے۔ہوا میں پرواز،ڈیو کے میدان میں یہ جانباز بائیکرز قلابازیوں کے علاوہ مزید کرتب کرتے ہوئے نظر آئے۔اس بار ڈیو کی ایک نئی کھلاڑی اسٹیسی لی مے جن کو کوئین آف اسپننگ کاروں کی ملکہ کے نام سے بھی مخاطب کیا جاتا ہے انہوں نے گھومتی ہوئی تیز رفتار گاڑی چلائی اور چلتی ہوئی گاڑی کی کھڑکی میں بیٹھ کر اپنے اسٹنٹ دکھائے اور سب کو حیران کردیا۔پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی لڑکی نے ایسے ہوش اڑانے والے اسٹنٹس شائقین دکھائے۔اس کے بعد مائیک اور جم مک فرلین آئے جنہوں نے اپنی تیز رفتار گاڑیوں کے ذریعے ایک شاندار کارکردگی دکھائی۔وی جے شہزاد نے بھی اس اسٹنٹ شو میں شرکت کی۔وہ آرینہ کے درمیان میں کھڑے ہوئے اور گاڑیوں نے ان کے اردگرد اسٹنٹ کیے۔جم اور مائیک نے بریک لگاتے ہوئے گاڑی اور وی جے شہزاد کے درمیان میں بس ایک انچ کا فاصلہ چھوڑا جس کو دیکھ کر سب کا دل دہل گیا۔ماؤنٹین ڈیو نے اپنی پرجوشی پر قائم رہتے ہوئے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔کراچی،ملتان،گوجرانوالہ،اسلام آباد اور اب لاہور میں ماؤنٹین ڈیو کا موٹو ایکسٹریم بہت کامیاب ثابت ہوا اور ہزاروں ڈیورز تک پہنچا